ٹیکساس ؛جرائم کیخلاف ٹاسک فورس

0
55

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کو پرتشدد جرائم سے بچانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ان مجرموں کے خلاف کارروائی کرے گی جو بار بار سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ گورنر ایبٹ نے بتایا کہ ہیریس کاؤنٹی میں جرائم، خصوصاً پرتشدد جرائم کے حوالے سے شہریوں میں خدشات موجود ہیں اور متاثرین کی تعداد تشویش ناک ہے۔ اس ٹاسک فورس میں محکمہ پبلک سیفٹی اور ٹیکساس رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ تاہم اس اعلان کے موقع پر ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف نوئے ڈیاَز اور ہیوسٹن کے میئر جان وٹمائر غیر حاضر رہے۔ گورنر ایبٹ نے وضاحت کی کہ میئر کو دعوت دی گئی تھی لیکن وہ شہر سے باہر ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکے اور انھوں نے اپنی عدم شرکت پر افسوس کا پیغام بھیجا ہے۔ پریس کانفرنس میں گورمر ایبٹ سے میئر کی غیر موجودگی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا میئر کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار ورکنگ ریلیشن ہے۔ یہ منصوبہ پوری ریاست میں پھیلایا جائے گا لیکن ہیوسٹن میں اس کا آغاز تاریخی تعلقات اور بہتری کے ریکارڈ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2020 سے اب تک تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی، جن میں سے 49 ہزار افراد پر ایک سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہوئے۔ ان میں سے 80 فیصد نے کم از کم ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here