35 سالہ مسلم ڈاکٹر عبداللہ شعبہ طب میں اسرائیل کے کم عمر ترین پروفیسرمقرر

0
124

نیویارک (پاکستان نیوز)35 سالہ مسلم ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد شعبہ طب میں اسرائیل کے کم عمر ترین پروفیسر بن گئے۔انہیں تل ابیب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں پروفیسر منتخب کیا گیا ہے، عموماً یہ اعزاز زائد العمر ڈاکٹرز کو ملتا ہے۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے پروفیسر عبداللّٰہ واتد کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد جوڑوں اور پٹھوں کے ماہرِ امراض ہیں، انہوں نے 200 سے زائد سائنسی رپورٹس تحریر کی ہیں۔انہوں نے اطالوی میڈیکل سکول سے گریجویشن کی، 2018 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے ریسرچ فیلوشپ بھی کی۔ڈاکٹر عبداللّٰہ واتد کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں عرب ہونے کے ناطے بہت دلچسپ معاملہ رہتا ہے کیونکہ ہم روزمرہ کے کام اور ریسرچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مریضوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیبا اسپتال میں انہوں نے کبھی عرب یا غیر عرب کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں دیکھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here