شکاگو(پاکستان نیوز) الینوائے میں 71 سالہ شخص نے فلسطینی بچے کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا، قاتل حملے کے وقت کہتا رہا تو مسلمان ہے، تجھے مر جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل فلسطین کشیدگی امریکا تک پہنچ گئی ، امریکا میں مسلمانوں سے نفرت کے ایک اور واقعہ نے چھ سالہ فلسطینی لڑکے کی جان لے لی۔نفرت انگیزی کا یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے ٹاؤن پلین فیلڈ میں پیش آیا، جہاں مالک مکان نے مسلمان خاندان پر حملہ کردیا ، جس میں چھ سالہ لڑکا جاں بحق اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعے میں 71 سالہ دہشت گرد مالک مکان نے اپنے کرایہ دار کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ردعمل پر فلسطین کی حمایت کرنے پر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ قاتل نے فلسطینی ماں بیٹے پر خنجر سے حملہ کیا تھا تاہم اکہتر سالہ قاتل جوزف زوبا کو گرفتار کرلیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 6 سالہ فلسطینی بچہ اور اس کی ماں قاتل کیگھرکرائیپررہتیتھے، قاتل نے دروازے پر دستک دی اور بچے کی ماں پرحملہ کردیا، بچے کی ماں نے بھاگنا چاہا تو قاتل نے بچے پر حملہ کردیا، بچے اور اس کی ماں پر قاتلانہ حملہ نفرت پر مبنی تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ‘حملے کے وقت قاتل کہتا رہا کہ تو مسلمان ہے تجھے مرجانا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعے میں 71 سالہ دہشت گرد مالک مکان نے اپنے کرایہ دار کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ردعمل پر مسلمان ہونے کی حیثیت سے فلسطین کی حمایت کرنے پر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا