حزب اللہ کو سمارٹ، اسرائیلی وزیر کو احمق کہنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں

0
63

تل ابیب (پاکستان نیوز)حماس کو سمارٹ اور اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق کہنے پر سابق صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں موجود حزب اللہ کو ‘سمارٹ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں کو ‘اپنا کھیل آگے بڑھانے’ کی ضروت ہے۔ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر اپنی تنقید میں مزید کہا کہ نیتن یاہو گزشتہ ہفتے غزہ سے ہونے والے حملوں کے لیے تیار نہیں تھے، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی منصوبے میں شرکت سے نیتن یاہو نے آخری وقت میں انکار کر دیا تھا۔گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کو روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر سابق امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلیوں کو خود کو تیار رکھنا چاہئے تھا، وہ ایک بڑی فوج سے لڑ رہے ہیں اور ان کو خود کو اس کے لیے تیار رکھنا چاہئے، ان کو اپنا کھیل آگے بڑھانا چاہئے۔انہوں نے اسرائیل کے شمال میں موجود حزب اللہ کے حملہ نہ کرنے کے لیے خبردار کرنے کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اْن کو احمق قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بیان کے بعد اپنی جماعت ریپبلکن کے ارکان کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here