الہان عمر کی کیپیٹل ہل حملے کے دوران ری پبلیکنز رہنمائوں کے رویے پر تنقید

0
350

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم نمائندہ خاتون الہان عمر نے چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل حملے کے معاملے پر کانگریس رہنمائوں کے دوہرے چہرے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، جوائے ریڈ کے ٹی وی شو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الہان عمر نے کہا کہ ری پبلیکن رہنما ایک طرف کیپیٹل ہل حملے سے خوفزدہ تھے ، حملے کے وقت کانگریس اراکین کی آنکھوں میں خوف نمایاں تھا ، ٹی وی پر یہ حملہ دیکھنے والے ری پبلیکن رہنما حیران اور پریشان تھے تو دوسری طرف میڈیا بیانات پر وہ ان حملے کو غیر سنجیدہ لے رہے تھے اور کچھ نہ ہونے کا ڈرامہ کر رہے تھے ، انھوں نے ہائوس اورکانگریس میں منارٹی رہنمائوں کیون میکارتھی اور مچ مکونل کے رویے کی تعریف کی کہ انھوں نے حملے کے فوری بعد کانگریس اراکین کو اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لیے اکسایا تاکہ حملہ کرنے والے مظاہرین کو پیغام پہنچ سکے کہ وہ انہیں کام سے نہیں روک سکتے ہیں ۔الہان عمر نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے کیپیٹل حملے کے دوران مظاہرین کو مثبت پیغام دینے کے لیے کانگریس اراکین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جوکہ خوش آئند عمل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here