حملے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

0
17

واشنگٹن(پاکستان نیوز) انتخابی ریلی کے دوران حملہ آور کی فائرنگ سے بال بال بچ جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دنیا بھر میں ہمدردی اور ملک گیر مقبولیت میں اضافہ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ پر نا کام قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی عالمی رہنماں کی جانب سے صدر ٹرمپ کی خیریت کی معلومات کے لیے ٹیلی فونز کا تانتا بندھ گیا۔ سوشل میڈیا پر امریکا کے طاقت ور ترین ارب پتی تاجروں اور رہنماں کے ساتھ ساتھ عوام نے ٹرمپ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ گزشتہ روز متعدد عوامی سروے ٹرمپ کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔ امریکی صدارتی الیکشن میں مباحثے میں جو بائیڈن کو چت کرنے والے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل ہونے والی سبقت قاتلانہ حملے کے بعد مزید متحکم ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here