شہری کو گولی مار نیوالا آئس افسر ضمانت پر رہا

0
1

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی محکمہ داخلہ کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) سے تعلق رکھنے والے افسر کرسچن کاسٹرو کو وفاقی کسٹڈی سے 75,000 ڈالر کے غیر ضمانتی مچلکے اور الیکٹرانک اینکل مانیٹر کی پابندی کے ساتھ رہا کر دیا گیا ہے۔ کرسچن کاسٹرو پر الزام ہے کہ اس نے رواں سال جنوری میں منیسوٹا میں تارکینِ وطن کے خلاف کی جانے والی آپریشنل کارروائی کے دوران ایک وینیزویلا کے شہری خولیو سیزر سوسا سیلس کو گولی مار کر زخمی کیا اور بعد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سامنے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اس پر جھاڑو اور برف ہٹانے والے بیلچے سے حملہ کیا گیا تھا۔ مک ایلن کی وفاقی عدالت میں پیشی کے دوران کسٹرو کے وکلائ نے واضح کیا کہ ان کا مؤکل خود کو بے گناہ مانتا ہے اور وہ مقدمے کا سامنا کرے گا۔ یہ کارروائی رواں سال کے آغاز میں مینی ایپلس میں جاری آپریشن کے دوران سامنے آنے والے واقعات میں کسی وفاقی افسر کے خلاف وزاتِ انصاف کی پہلی باقاعدہ تفتیش اور عدالتی اقدام ہے۔ ریاستی حکام نے بھی کاسٹرو کے خلاف الگ سے حملہ آور ہونے اور غلط رپورٹ درج کرانے کے الزامات کے تحت کیس قائم کیا ہوا ہے۔ وفاقی فردِ جرم کے مطابق آئس افسر کا یہ بیان من گھڑت ہے کہ اس نے زمین پر گرنے کے بعد دفاعی انداز میں گولیاں چلائیں۔ عدالت نے ملزم کو 18 ستمبر 2026 کو منیسوٹا کی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here