کاﺅنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلونی کی سفوک میں کورونا وائرس سے 9 مزید ہلاکتوں کی تصدیق

0
130

 

نیویارک (پاکستان نیوز) کاﺅنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلونی نے سفوک میں کورونا وائرس سے 9 مزید ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد کاﺅنٹی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے ، انھوں نے بتایا کہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 401ہے جبکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1298ہے ، انھوں نے بتایا کہ سفوک کاﺅنٹی کے ہسپتالوں میں ذرائع بہت محدود ہیں جس کی وجہ سے گورنر اینڈریو کومیو سے گزارش کی ہے کہ وہ سفوک کے ہسپتالوںمیں ادویات اور دیگر سہولیات کی سپلائی پر خصوصی توجہ دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here