لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے خواتین اور مردوں کے تناسب سے موبائل براڈ بینڈ صارفین کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ ملک کے 100 فیصد مرد موبائل براڈ بینڈ سے جڑگئے ۔رپورٹ کے مطابق چار سال کے دوران براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح میں 21 فیصد اضافے کے بعد 79 فیصد سے بڑھ کر 100 فیصد ہوگئی۔خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 21 سے بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بتایا کہ 4 سال میں برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں مردوں کے اکائونٹ کی شرح میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔فیس بک صارفین میں صنفی فرق 68 فیصد، مردوں کی تعداد 77 اور خواتین کا حصہ 24 فیصد ہے جبکہ یوٹیوب صارفین میں صنفی فرق 59 فیصد، ٹک ٹاک 71، انسٹا گرام میں صنفی فرق 41 فیصد ہے ۔