حکومت کا 65ہزار اضافی ایچ ٹو بی ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان

0
9

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ، حکومت نے 65ہزار اضافی ایچ ٹو بی ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، یہ گیسٹ ورکر ویزے ان امریکی کمپنیوں کو دستیاب ہوں گے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، فیصلے کے تحت ایچ ٹو بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد دو گنی ہوگئی ہے۔ تعمیرات، ہوٹلنگ ، لینڈ سکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا جہاں امریکی کمپنیوں کو ورکرز کی شدید کمی کا سامنا ہے، واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2025میں صدارت سنبھالنے کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here