واشنگٹن (پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکا میں شرح سود مزید بڑھنے کے امکانات کو قرار دیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.7 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 171.85 ڈالر فی اونس پر آگئی، جو اگست کے آغاز کے بعد سونے کی کم ترین قیمت ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 2.7 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 204.30 ڈالر فی اونس پر آگئے۔مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق بلند بانڈ ییلڈ اور تیل کی زیادہ قیمتیں سونے کے لیے مسلسل دبا کا باعث بن رہی ہیں۔








