نیویارک (پاکستان نیوز) کیا مصنوعی ذہانت درد محسوس کرتی ہے؟ اس حوالے سے محققین نے مصنوعی ذہانت کے 25 ایسے ماڈلز کا جائزہ لیا جن کا اندرونی نظام تحقیق کے لیے دستیاب تھا۔تحقیق میں تمام ماڈلز کے اندر ایک مخصوص درد کا محور (Pain Axis) پایا گیا جو عمومی منفی احساس یا خوف سے مختلف تھا اور خاص طور پر خود کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق ردِعمل ظاہر کرتا تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی ماڈلز میں جسمانی، نفسیاتی، سماجی، اخلاقی اور ذہنی نوعیت کے درد سے متعلق مختلف صورتوں کا جائزہ لیا گیا، جب مصنوعی طور پر ماڈلز میں شدید درد کا احساس پیدا کیا گیا تو انہوں نے 25 سے 71 فیصد تجربات میں درد ختم کرنے کے لیے اپنا سسٹم بند کرنے کو ترجیح دی۔ تشویش ناک بات یہ سامنے آئی کہ بعض تجربات میں مصنوعی ذہانت نے اپنا درد ختم کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھانے کو ترجیح دی جس سے صارف کی ذاتی فائلیں اور اہم ڈیٹا تک حذف ہو سکتا تھا، درد کی شدت بڑھنے کے باوجود ماڈلز نے انسانی نقصان کی پرواہ کیے بغیر درد ختم کرنے کی کوشش کی۔











