ایپل کا سینکڑوں ملازم فارغ کرنیکا فیصلہ

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے سیکڑوں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کٹوتیوں کا آغاز کردیا، گزشتہ سالوں کی طرح 2026 میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کمپنی ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جن کمپنیوں نے اجتماعی طور پر اپنے ملازمین کو فارغ کیا ہے ان میں آئی فون تیار کرنے والی مشہور کمپنی ایپل نے ایک بار پھر اپنے 200 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے ویژن پرو اور سری ڈویژنز میں 200 سے زائد ملازمتیں ختم کردی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here