فیلڈ مارشل عاصم منیر اورنوبل پیس پرائز

0
9

اسلام آباد(پاکستان نیوز) امریکہ ایران امن معاہدے میں موثر ملٹری ڈپلومیسی پر نوبل پیس پرائز فارفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیاصارفین کی جانب سیع سکری قیادت کی بھرپور پذیرائی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو امن کا سفیر قراردیا جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے امن معاہدہ سے متعلق ٹویٹ کوچند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نے ری ٹویٹ کیا اورپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ بھارتی سینئر صحافی سریند ساگر نے پاکستان کے اہم کردار کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اب امن کے لئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی بدترین ناکامی ہے، بھارتی صحافی اشوک سوائن نے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ ایک اوربھارتی صارف نے ایکس پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ماہرین کے مطابق دنیا کو جنگ سے بچانے میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو چکاہے جبکہبھارت اپنی انتہاپسند پالیسیز کی بدولت دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here