بھارت ؛ 13 لاکھ خواتین لاپتہ ہوئیں

0
139

نئی دلی (پاکستان نیوز) بھارت میں 3 سال کے دوران 13 لاکھ خواتین لاپتہ ہوئیں۔ خواتین کے اتنی بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے کے واقعات نے ان کی حفاظت کے متعلق سوالات اور مسئلے کے حل کے لیے مزید اقدامات کرنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کردیا ہے۔ خواتین کے لاپتہ ہونے کے لحاظ سے مدھیہ پردیش سر فہرست ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خواتین کے لاپتہ ہونے کے افسوس ناک واقعات کے لحاظ سے جموں و کشمیر دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو(این سی آر بی) کے فراہم کردہ اعدادو شمار کی بنیاد پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2019 سے2021 کے درمیان بھارت میں 13.13 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہو گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد 10 لاکھ 61 ہزار 648 تھی جب کہ 18سال سے کم عمر کی دو لاکھ 51 ہزار 430 لڑکیاں بھی لاپتہ ہوگئیں۔رپورٹ میں ملع گیر سطح پر لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد بھی دی گئی ہے۔ اس کے مطابق سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو اسی خواتین مدھیہ پردیش سے لاپتہ ہوئیں۔ بی جے پی کی حکومت والی اس وسطی ریاست سے تین سال کے دوران 18سال سے کم عمر کی اڑتیس ہزار دو سو چونتیس لڑکیاں بھی لاپتہ ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست مغربی بنگال دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں لاپتہ ہونے والی خواتین اور 18 برس سے کم عمر کی لڑکیوں کی تعداد بالترتیب ایک لاکھ چھپن ہزار نو سو پانچ اور چھتیس ہزار چھ سو چھ تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here