بحری ہسپتال کی مزید ضرورت نہیں ، کومیو کی ٹرمپ سے ملاقات میں تجویز

0
245

 

مرض کے علاج کی بجائے بروقت تشخیص کو یقینی بنانے اور ٹیسٹنگ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ اور گورنر کومیو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران گورنر کومیو نے ٹرمپ کو باور کرایا ہے کہ ہمیں اس وقت کورونا وائرس کی بروقت تشخیص کی ضرورت ہے اس لیے بحری ہسپتال ہماری مزید ضرور ت نہیں ہے اور اس کو واپس بھجوا دینا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ کورونا کی تشخیص کے لیے بروقت ٹیسٹنگ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مزید بڑھا کر ہم اس وائرس کو پھیلنے اور اس کے بروقت علاج میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کو بھی طویل عرصے تک برداشت کرنا ہوگا اس لیے طویل المدت پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے بتایا کہ نیویارک شہر میں صرف 211 ٹیسٹنگ لیبز ہیں جن کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here