کورونا وائرس کےخلاف ناکامی اوباما کی ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید

0
181

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق صدر بارک اوباما نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر اپنے جانشین اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ حالیہ عرصے میں دوسرا موقع ہے کہ سابق صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کالج سے گریجویٹ کرنے والے طلبہ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ اس وبا نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے سربراہان حتیٰ کے انچارج ہونے کا بہانہ یا ڈراما تک نہیں کررہے۔ سابق صدر نے ہائی اسکول کے طلبہ سے خطاب کیا جہاں اس تقریب کی میزبانی اور تمام تر انتظامات سابق این بی اے اسٹار لی بورن جیمز نے کیے تھے۔ ان کا یہ خطاب ایک پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت ملالہ یوسفزئی، جوناس برادرز، میگن ریپینو سمیت دیگر شخصیات اس پروگرام میں شرکت کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here