اوبر، لفٹ ، ییلو، گرین ٹیکیسوں پر 0.75 ڈالر فیول سرچارج کا مطالبہ

0
430

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس نے اوبر، لفٹ ، ییلو اور گرین ٹیکیسوں پر 0.75 ڈالر فیول سرچارج عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے مطابق کسی بھی ٹیکسی کی ایک ٹرپ پر 0.75 ڈالر فیول سرچارج عائد کیا جائے گا، یونین کے مطابق تمام ڈرائیور آسمان کو چھونے والے اخراجات سے دوچار ہیں، صرف گیس کی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے 100ڈالر سے زائد جیب سے ادا کرنے پڑ رہے ہیں، جنوری سے مارچ کے وسط تک گیس کی قیمتوں میں 28.4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، فروری 2020 سے اب تک گیس کی قیمتوں میں 76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے آپریٹنگ اخراجات کا تقریباً 25 فیصد گیس کا ہے،بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نذر واشنگٹن ڈی سی میں 120 دنوں کے لیے 1 ڈالر سرچارج نافذ کیا گیا ہے، نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھیروی دیسائی نے کہا کہ ٹیکسی سروس لفٹ اور اوبر کی جانب سے نیویارک کے علاوہ ملک بھر میں 0.55 ڈالر فیول سرچارج نافذ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here