
نیویارک (پاکستان نیوز) سابق گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک میئر الیکشن میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ، اینڈریو کومو نے انتخابی مہم کے حوالے سے فوربز پر اپنے ویڈیو پیغام میں ووٹرز کو نیویارک کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ یاد رہے کہ اینڈریو کومو نے گورنر کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا تھا جب ان کیخلاف عدالتوں میں جنسی ہراسگی کے مقدمات اپنے عروج پر تھے۔