واشنگٹن(پاکستان نیوز) جعلی کمپنی پر 56 لاکھ ڈالر قرض لینے والے پاکستانی کو سزا سنا دی گئی۔ نیو جرسی کی عدالت نے اظہر سرور رانا کو پانچ سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ حکام کے مطابق اظہر سرور رانا کو ناصرف جیل کاٹنا ہوگی بلکہ رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔ اظہر رانا نے اپریل 2020 میں کرونا وبا کے دوران جعلی دستاویز پر ایک کروڑ ڈالر قرض کی درخواست دی۔ اظہر نے رقم کو نہ صرف ذاتی اخراجات میں استعمال کیا بلکہ لاکھوں ڈالر خاندان کے نام پر پاکستان بھی منتقل کئے۔