بیٹا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا، والد عدید

0
61

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مقتول پاکستانی امریکن افسر عدید فیاض کے والد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیٹے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عدید فیاض ان کا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا، عدید لوگوں کا تحفظ کرنا چاہتا تھا۔ امریکا میں سینئر ترین پاکستانی امریکن پولیس افسر عدیل رانا نے کہا کہ عدید نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کی۔ ان کا مزید کہنا تھا نیو یارک میں قانون کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب عدید فیاض کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نیویارک پولیس کے اہلکاروں کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ عدید کا آبائی تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے تھا، انہیں ڈکیتی میں مزاحمت پر سر میں گولی مار دی گئی تھی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق عدید فیاض 5 سال سے نیویارک پولیس میں تعینات تھے، واقعے کے بعد وہ 3 دن سے اسپتال میں زیر علاج رہے۔ انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here