پولیس کی تقریب میں ممدانی شدید عوامی غصے کی وجہ سے اسٹیج چھوڑنے پر مجبور

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز)میئر زوہران ممدانی کو اسٹیٹن آئی لینڈ میں پولیس کی ایک سالانہ تقریب کے دوران عوام کی شدید مخالفت اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر اسٹیج سے واپس چلے گئے۔ یہ واقعہ نیویارک پولیس شعبے کی 43ویں پٹرول بارو کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں پیش آیا، جہاں جرائم کیخلاف قومی بیداری کے سلسلے میں تقریباً 3500 سے زائد مقامی رہائشی اور اہل خانہ جمع تھے۔ میئر ممدانی نے جیسے ہی حاضرین سے خطاب کرنے کی کوشش کی، ہجوم میں سے شدید نعرے بازی اور یہاں سے چلے جاؤ نیز کوئی بھی آپ کو نہیں چاہتا جیسے نعرے بلند ہونے لگے، جس سے ان کی آواز شور میں دب کر رہ گئی۔ زوہران ممدانی نے ماحول کو سنبھالنے اور اپنی بات جاری رکھنے کی کوشش کی، لیکن عوام کے شدید احتجاج کے باعث انہیں صرف 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اپنا مخصوص ہاتھ دل پر رکھنے والا اشارہ کرتے ہوئے اسٹیج سے رخصت ہونا پڑا۔ اس دوران ہجوم کی جانب سے مسلسل نعرے بازی جاری رہی اور بعض افراد نے سخت نا زیبائی الفاظ بھی استعمال کیے۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین نے اس واقعے کو محنت کش طبقے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ممدانی کے خلاف شدید ردعمل قرار دیا ہے۔ قدامت پسند تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ ردعمل ان سالوں کا نتیجہ ہے جن کے دوران میئر کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ اتحادیوں نے پولیس پر تنقید اور ان کے فنڈز کم کرنے کی مہم چلائی۔ دیگر سیاسی ماہرین کے مطابق عوام نے میئر کا کھلم کھلا بائیکاٹ کیا اور ان کا یوں اسٹیج سے جانا شدید شرمندگی کا باعث تھا۔ اس موقع پر متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے اسٹیٹن آئی لینڈ کے عوام کے اس سخت اور واضح ردعمل کی تعریف کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here