شدت پسندی؛ یہودی رابی پر حملے کے مجرم کو 15سال قید

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز)بروکلین کے ایک شخص کو یہودی رابی پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے جب وہ عبادت گاہ سے نکل رہا تھا، بروکلین سے تعلق رکھنے والے شہری 44 سالہ جیمز ونسنٹ نے یہودیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور یہودی رابی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔44 سالہ جیمز ونسنٹ نے 52 سالہ ربی میناچم ماسکووٹز پر 21 اپریل 2018 کو مشرقی فلیٹ بش میں رٹ لینڈ روڈ اور ای 46 ویں سینٹ کے قریب حملہ کیا تھا۔تم بادشاہ یہودی، تم یہودیوں نے میرا گھر لے لیا یہ چلاتے ہوئے بروکلین کے شہری نے یہودی رابی کو مار ڈالا ، حملے کے بعد یہودی رابی ماسکووٹز بھاگتا رہا لیکن ونسنٹ نے اس کا گلا دبایا اور گھونسے مارے۔حملے سے یہودی رابی کی پسلیاں بری طرح ٹوٹ گئی تھیں ، پولیس نے ویڈیو ز کی مدد سے ونسنٹ کو شناخت کر لیا جس نے حملہ کرنے سے پہلے آئس کریم خریدنے کے لیے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا تھا۔بدھ کے روز بروکلین سپریم کورٹ میں ایک جیوری نے ونسنٹ کو نفرت انگیز جرم کے طور پر گلا گھونٹنے اور حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ۔مجرم کو 13 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جوکہ کم سے کم 15 سال تک ہوگی۔یہودی رابی نے حملے کے بعد ڈیلی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرا گلا دبانے کی بھی کوشش کی ،9 بچوں کے والد یہودی رابی نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں مرنے والا ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here