عمران خان اسرائیل کے حمایت یافتہ، اسرائیلی اخبار کادعوی

0
35

یروشلم(پاکستان نیوز) اسرائیلی اخبار نیدعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے حمایتی ہیں اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کے مخالف ہیں۔ اسرائیلی انگزیری اخبار یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعووں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر سخت سیاسی بیان بازی کی لیکن اندر کھاتے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید لکھا کہ عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں،عمران خان کی حالیہ انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یروشلم پوسٹ نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ پاکستان کی اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائد ہیں لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مضبوط مزاحمت کا سامنا ہے،فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا ہوا ہے۔ اسرائیلی انگزیری اخبار یروشلم پوسٹ نے مزید لکھا کہ مسئلے کے حل کے لئے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہو گا اور ایسے میں عمران خان کا کردار کلیدی ہو گا،عمران خان جیسی شخصیت عوامی رائے اور فوجی پالیسی دونوں کو تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی پاکستان اسرائیل کے تعلقات کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here