ڈالر نرخ مسلسل 17 ویں دن بھی کمی

0
29

کراچی(پاکستان نیوز) حوالہ ہنڈی میں ملوث امپورٹڈ کار ڈیلرز، سونے کے تاجروں سمیت دیگر مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈان کے سبب بدھ کو سترہویں دن بھی ڈالر مسلسل بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 47 دن کے کم ترین 289 روپے سے نیچے آگئے جب کہ اوپن ریٹ بھی 78 دن کی کم ترین سطح 290 روپے پر آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1 روپے 15 پیسے کی کمی سے 288 روپے 65 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن طلب و رسد کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا بھی دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 5 پیسے کی کمی سے 288 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 290 روپے پر بند ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے درمیان فرق صفر اعشاریہ 43 فیصد یا 1 روپے 25 پیسے کا رہ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here