الیکشن میں دھاندلی کا الزام، ٹرمپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

0
158

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری اکثریت سے صدارتی الیکشن جیتنے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی مخالفین پر دھاندلی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ امریکا میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کئی ریاستوں میں ہار جیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ میڈیا پرصدر ٹرمپ کے اس بیان کو الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تو یہ صورتحال امریکا کو ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here