واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈنن نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں کیونکہ اب تک چھ کروڑ پچانوے لاکھ ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ اوباما نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں چھ کروڑ چورانوے لاکھ ووٹ حاصل کرکے جان میکین کو شکست دی تھی، جو بائیڈنن نے پاپولر ووٹ میں براک اوباما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زیادہ پاپولرووٹ لینے کے باوجودجیت کےلیے بائیڈن کو 270الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہیں۔