میکس ملر پرسابقہ اہلیہ پر شدید گھریلو تشدد کے ہولناک الزامات عائد

0
8

نیویارک (پاکستان نیوز)ملر کی سابقہ اہلیہ ایملی مورینو نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان پر گرم پانی پھینکا، ان کے سر پر پستول تانی، اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہی نہیں بلکہ ان کی ننھی بیٹی کی ہڈی ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کا ذمہ دار بھی انہیں ٹھہرایا گیا ہے۔ تاہم کانگریس رکن ان تمام دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہیں اور ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے مورینو کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔ جب ایک صحافی نے اس معاملے پر ان کا موقف جاننا چاہا تو ملر نے جواب دینے کے بجائے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنا انتخاب باآسانی جیتیں گے اور دوبارہ ان سے رابطہ نہ کیا جائے۔ دوسری جانب اس اسکینڈل کے باوجود ریپبلکن پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پارٹی اس معاملے پر تبصرے سے اس لیے گریز کر رہی ہے تاکہ انتخاب سے قبل عوامی توجہ ان الزامات کی طرف مبذول نہ ہو۔ الزامات کی سنگینی کے باوجود ملر مستعفی ہونے کی تمام تر اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی نشست پر برقرار رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here