بھارتی نژاد نند مل چندانی CIAکے پہلے ٹیک آفیسر مقرر

0
106

نیویارک (پاکستان نیوز)سی آئی اے نے بھارتی نژاد نند مول چندانی کو پہلا ٹیکنیکل آفیسر مقرر کر دیا ہے، اس بات کا اعلان سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے بزنس نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ،سی آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مول چندانی کو امریکی سلیکون ویلی نیز محکمہ دفاع میں کام کرنے کا 25برس سے زیادہ کا تجربہ ہے، مول چندانی، پرائیوٹ سیکٹر، اسٹارٹ اپ اور حکومتی اداروں میں حاصل کردہ اپنے تجربات اور مہارت سے سی آئی اے کو بہرہ ور کریں گے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا کہ عہدے پر تقرری کی تصدیق کے بعد سے ہی میں نے ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے اور سی ٹی او (چیف ٹیکنیکل افسر) کے نئے پوزیشن میں تقرری اس کوشش کا نہایت اہم حصہ ہے۔ مجھے اس بات پر مسرت ہے کہ نند مول چندانی ہماری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور وہ اس نئے اہم رول میں اپنی وسیع تر تجربات اور مہارت سے فائدہ پہنچائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here