ٹرمپ امریکہ کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں :میڈلین البرائیٹ

0
360

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائیٹ نے کہا ہے کہ وقت نے سچ ثابت کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ واقعی امریکی سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں ، دنیا کو ہم سے امید تھی کہ ہم اپنی روشن اور تابناک روایات کی پاسداری کرتے رہیں گے لیکن بدقسمتی سے ٹرمپ کے وجود کی وجہ سے امریکہ کو ہر محاذ پر شرمندگی ہو رہی ہے ، امریکی صدر وہ کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن چاہتے ہیں ، ان کا وجود امریکی معاشرے کے لیے زہر آلود ہوتا جا رہا ہے ، امریکہ ایک ایسے ملک کی طرح جانا جاتا تھا جو اپنے وعدوں کو پورا کرتا اور اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ کھڑا رہتا تھا لیکن آج سب کچھ اُلٹ پلٹ ہو چکا ہے ، وائٹ ہاﺅس میں بیٹھنے والا شخص انصاف اور جمہوریت کا جنازہ نکال رہ اہے ، ہم نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے کئی دہائیوں سے عالمی سطح پر اپنے امیج کو بہتر بنایا لیکن صرف چار سالوں میں ہی صدر ٹرمپ نے امریکی ساکھ کو ملیا میٹ کر دیا ، ہمارے حلیف ممالک بھی ان کے غیر اخلاقی رویئے سے ناخوش ہیں ، دنیا چاہتی ہے امریکہ میں ایک ایسی لیڈر شپ آئے جو صدر ٹرمپ کی طرح بدزبان اور بدلحاظ نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here