نیویارک(پاکستان نیوز) ورجینیا میں پاکستانی کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ریاض بابر کے 24 سالہ بیٹے حمزہ بابر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ریاض بابر اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان گے ہوئے تھے جب انہیں اطلاع ملی تو وہ ورجینیا واپس آگے بتایا جاتا ہے کہ حمزہ بابر اپنی رہائش گاہ کے قریب پارک میں کتاب پڑھنے میں مشغول تھا کہ نامعلوم افراد نے اسکو گولیاں مار دیں اسکو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس مصروف تفتیش ہے حمزہ بابر نے مقامی کالج سے گریجویشن اچھے نمبروں سے مکمل کی تھی مرحوم کو ورجینیا کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پاکستانی کیمونٹی کی اہم شخصیات نے جنازے میں شرکت کی۔