عمران خان کی دوبہنیں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین رہا، علیمہ خان تاحال قید

0
15

لاہور (پاکستان نیوز)پاکستانی حکام نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی دو بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا ہے۔ دونوں خواتین کو تقریبا 53 دن تک نظربند رکھا گیا تھا اور ان کی رہائی پنجاب حکومت کی جانب سے مشترکہ نظربندی کے احکامات واپس لینے کے بعد عمل میں آئی۔ ان کی گرفتاری سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ ان کی سرگرمیاں امن عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ دوسری طرف ان کی تیسری بہن علیمہ خان تاحال جیل میں قید ہیں۔ اس رہائی کے بعد سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ خاندان کے افراد نے اس طویل قید پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق دونوں بہنوں کی رہائی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی جاری رکھی جا رہی ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here