ایران کے بعد یو اے ای کا بھی افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

0
169

تہران (پاکستان نیوز) ایران کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران عارضی پناہ حاصل کرنیوالے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق جن افراد کو وطن واپس لایا جا رہا ہے وہ امریکہ کی درخواست پر رہائش پذیر تھے۔ حکام نے تصدیق کی کہ ملک بدری کا عمل 10 جولائی 2025 کو شروع ہوا اور امریکی حکومت کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے ردعمل کے تحت ہزاروں افغان شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں عارضی پناہ دی گئی تھی۔یہ فیصلہ افغان پناہ گزینوں کی علاقائی ہینڈلنگ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جو جاری عدم استحکام کے دوران افغانستان واپس بھیجے جانے والوں کی قسمت پر انسانی اور سفارتی خدشات کو بڑھاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here