واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ میں سفید فام جنوبی افریقیوں کو آباد کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، مشن جنوبی افریقہ پروگرام کے تحت سفید فام لوگوں کی 8000 سے زیادہ درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ نے سفید فام جنوبی افریقی باشندوں کو امریکا میں بطور پناہ گزین آباد کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کو ‘مشن جنوبی افریقہ’ کا نام دیا گیا ہے۔امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت سفید فام افراد کی 8 ہزار سے زائد درخواستوں پر غور کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی افریقہ سے 100 سے زائد سفید فام افراد کو پہلے ہی پناہ گزین کا درجہ دیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کو امریکا اور امریکی صدر سے نفرت کرنے پر ملک بدر کردیا تھا۔ایک طرف امریکی حکومت نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنا شروع کر رکھا ہے اور دوسری طرف جنوبی افریقہ سے ہزاروں سفید فام لوگوں کو واپس لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔