امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کاتارکین کیلئے نئے فیس شیڈول کا اعلان

0
91

واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے امیگریشن سروسز کے لیے نئے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تارکین کے لیے مزید سہولت رکھی گئی ہے، امیگریشن ادارہ اپنی فنڈنگ کی 96 فیصد رقم تارکین کی جانب سے امیگریشن فیسوں سے حاصل کرتا ہے، 2016 سے یو ایس امیگریشن سروسز کے فیس شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لیکن حالیہ بورڈ میٹنگ میں اس کا دوبارہ سے جائزہ لیا گیا ہے ، 2020 میں کرونا کی وبا کے دوران درخواستوں کی فیس کی مد میں 40 فیصد تک نمایاں کمی واقع ہوئی تھی، یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر ایم جوڈو نے بتایا کہ ہم نے اپنی فیسوں کو تارکین کو فراہم کردہ سروسز کے مطابق بنایا ہے، بورڈ اجلاس کے دوران تارکین کی بائیومیٹرک فیس، درخواست فارم فیس ، نان امیگرنٹ ورکرز فارم، اور دیگر آن لائن فیسوں کو دوبارہ سے متعین کیا گیا ہے، فیڈرل رجسٹر کی جانب سے این پی آر ایم پبلیکیشن کے بعد 60 روز تک لوگوں کی رائے دہی کا سلسلہ شروع ہوگا، حتمی فیصلے تک فیسوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ، امیگریشن ادارے کی جانب سے لوگوں کی رائے لینے کے لیے سیشن 11جنوری سے شروع ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here