کراچی(پاکستان نیوز) سندھ میں نگران وزیراعلیٰ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک تھا جس پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار میں مشاورت کی گئی جس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایک بیان میں کہا کہ انگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے کچھ دنوں سے بات چیت چل رہی تھی، معتبر صاحبان نے بتایا مجھے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے نامزد کیا گیا۔