کورونا وائرس :پچاس لاکھ سے زائداموات

0
117

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 72 لاکھ 24 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 50 لاکھ 12 ہزار 379 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 77 ہزار 515 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 73 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 369 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 117 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 970 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 58 ہزار 219 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 300 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 7 ہزار 764 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 4 ہزار 94 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 558 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 90 لاکھ 19 ہزار 962 ہو چکی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here