پی ٹی آئی:ڈالر 40%، پٹرول 45% مہنگا

0
65

لاہور(پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ڈالر 39.91 فیصد اور پیٹرول 44.68 فیصد مہنگاہوا، گزشتہ 38 ماہ کے دوران فی ڈالر قیمت 124 روپے سے 173.50 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 95.24 روپے سے 137.79 روپے کا ہوا۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی قرضے اور درآمدی بل میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے جس سے ملک بھر میں مہنگائی کی ایک ناقابل تسخیر لہر اپنی آخری حدود کو چھوتی ہوئی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے جس سے ملک بھر میں خوف و ہراس اور شدید احتجاج کا خطرہ بڑھتا چلا جا رہا ہے لوگ، غربت کے ہاتھوں خود کشیوں اور قتل و غارت کے رحجان کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والی پی ٹی آئی قیادت اور ان کے وزیروں و مشیروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here