گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، تحقیقاتی رپورٹ

0
142

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں ان کو قصور وار قرار پایا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاگیاکہ گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا۔ اینڈریو کومو نے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی۔گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفی دینا چاہئے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔سینیٹ میجارٹی لیڈر چک شومر سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here