نیویارک (پاکستان نیوز)ملک میں کورونا سے بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ، تعداد 8لاکھ 61 ہزار تک جا پہنچی ہے ، تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں دینے والے افراد کی تعداد میں 13 ہزار تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے بے روز گار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں ماہ سے بے روزگار افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں بدترین حالات کے دوران بھی بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں سات لاکھ سے تجاوز نہیں کر سکی ہیں لیکن ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ شہریوں کی اتنی بڑی تعداد بے روزگار ہو رہی ہے ۔