نیویارک (پاکستان نیوز) ٹیکسی ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے قرضوں کی معافی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ڈرائیورز نے ڈرمز بجاتے ہوئے سٹی ہال کے سامنے میگا فون پر شدید نعرے بازی کی اور موقف اپنایا کہ کب مقامی حکومت اپنے ڈرائیوروں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے گی، ڈرائیوروں کا قرضوں کی معافی کے لیے یہ بیسواں احتجاج ہے جس کے دوران مطالبات کو تسلیم کرانے کیلئے شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین نے موقف اپنایا کہ میئر ڈی بلاسیو نے اعلان کیا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے قرضوں کی معافی کے لیے 65 ملین ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔