محکمہ امیگریشن کے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ

0
137

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ امیگریشن کے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ، امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو فرلو کے نوٹس جاری کر دیئے،امریکی میڈیا کے مطابق چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق تین اگست سے ہوگا، 13 ہزار سے زائد ملازمین 3 اگست سے بغیر تنخواہ کی چھٹیوں پر چلے جائیں گے،فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا، امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر بیس ہزار افراد زیر ملازمت ہیں ۔امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ 15 ارب ڈالرز ہے،یہ رقم، ویزوں ورک، پرمٹ، گرین کارڈ، شہریت کی درخواستیں سے آتی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے درخواستوں میں پچاس فیصد کمی آئی ہے،امریگریشن سروسز کی کانگریس سے تین اگست سے پہلے رقم فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ، ترجمان امیگریشن سروسز کے مطابق رقم نہ ملی تو 75 فی صد سے زائد ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here