لاہور، اسلام آباد، برسلز (پاکستان نیوز)ملک بھر میں کوروناکے مزید 83 مریض دم توڑ گئے جبکہ 4072 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے موات کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی جبکہ مصدقہ کیس 202955 ہو گئے۔ 92624 مریض صحتیاب ہو چکے ، ایکٹو کیسز کی تعداد 106213ہے۔سندھ 78267، پنجاب 74202 ،خیبرپختونخوا 25380، بلوچستان 10261 ،اسلام آباد 12395 ،آزادکشمیر 1027، گلگت بلتستان میں 1423 کیس رپورٹ ہو چکے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں25013 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ابتک 1239153 ٹیسٹ کئے جا چکے۔ملک کے 768 ہسپتالوں میں کورونا کے 5342 مریض زیرعلاج جبکہ 502 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجا ب میں کورونانے مزید 17افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا جبکہ 1322نئے کیس سامنے آگئے۔ لاہور 924،قصور3،شیخوپورہ11،جہلم 9،اٹک 1،چکوال 1،گوجرانوالہ 65،سیالکوٹ34،گجرات30، حافظ آباد 8،منڈی بہاو?الدین 5،ملتان66، مظفر گڑھ17،وہاڑی4، فیصل آباد47،چنیوٹ5،ٹوبہ4،جھنگ 4 ،رحیم یار خان 26، میانوالی 2،بھکر2،بہاولپور9، ڈیرہ غازیخان11، لیہ1،اوکاڑہ10،ساہیوال17اور پاکپتن میں 4 کیس سامنے آئے۔ صوبے میں اموات 1673،صحتیاب افراد کی تعداد 25162 ہو چکی۔ابتک 477107ٹیسٹ کیے جا چکے۔ بوریوالامیں کورونا میں مبتلا 2 خواتین شیر ٹاو¿ن کی شمیم بی بی اور گلشن رحمان کی انوری بی بی چل بسیں جبکہ دو ڈاکٹرزسمیت مزید 4 افرادمتاثر ہوگئے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس اوپیز کی 7288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،1070 مارکیٹوں اور 1234 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں 3252 خلاف ورزیاں ، 105 گاڑیاں اور178 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے ،پنجاب میں 2172 خلاف ورزیاں، 816گاڑیاں ،718دکانیں سیل کی گئیں۔آزاد کشمیر میں 390 خلاف ورزیاں، 63 گاڑیاں اور53 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے۔ بلوچستان میں 786 خلاف ورزیاں،203 گاڑیاں اور95 دکانیں سیل جرمانے کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں183 خلاف ورزیاں،88 دکانیں، 23 گاڑیاں سیل و جرمانے عائد کئے گئے۔سندھ میں 489 خلاف ورزیاں،22 گاڑیاں اور24 دکانیں سیل و جرمانے عائد کئے گئے۔ راولپنڈی میں کل سے مزید8علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو آج سے ڈی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ جی نائن کے کمرشل علاقوں اورمرکز کو آج سے ڈی سیل کیا جائے گا۔ 14 روز کے سمارٹ لاک ڈاو¿ن سے کورونا کیسز میں 78 فیصد کمی ہوئی تاہم علاقے کی کڑی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10169671جبکہ ہلاکتیں 502808ہو گئیں۔امریکہ میں 22900 جبکہ بھارت میں 19280نئے متاثرین سامنے آگئے۔ کورونا متاثرین میں تیزی سے اضافے کے بعد برطانوی حکومت نے لیسٹر شہر میں لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا میں ملک گیر لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کے بعد مخصوص علاقوں میں دوبارہ کرفیو لگادیا گیا۔فرانس میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا۔ترکی نے یونیورسٹی کے امتحانات کیلئے جزوی کرفیو لگادیا۔ایران نے آئندہ ہفتے سے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چین میں بیجنگ کی فلائٹ میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد5لاکھ افراد کو لاک ڈاو¿ن میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک نے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ورچوئل اجلاس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، قطر سمیت 40 ممالک نے شرکت کی۔ یورپین کمیشن اور یورپین انویسٹمنٹ بینک کا کورونا کی روک تھام کیلئے ساڑھے 5ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔امریکہ ساڑھے 54 کروڑ، جرمنی 43 کروڑ، کینیڈا 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دے گا۔رقم کورونا متاثرین کی ٹیسٹنگ ،علاج اور ویکسین کی تیاری پر خرچ ہوگی۔غریب ترین اورپسماندہ طبقات کی معاونت بھی کی جائے گی۔