نیویارک (پاکستان نیوز)وفاقی جج نے گورنمنٹ افیئرز کمیٹی اور سینٹ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکا کے نئے قوانین اب غیر موثر ہو چکے ہیں ، جج نے ریمارکس دیئے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سیکرٹری نے جب ڈاکا کے قوانین میں ترمیم اور نئے قوانین کو وضع کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے وہ اس وقت قانونی طور پر اپنی ملازمت پر نہیں تھے اس لیے ان کو قوانین کو غیر موثر ثابت کیا جا رہا ہے اور آئندہ ان پر عملدرآمد نہیں ہوگا ۔