ٹورنٹو(پاکستان نیوز)کینیڈا کے شہر ہملٹن میں ایک پاکستانی فقیر علی کے گھر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں21 سالہ نوجوان حسنین علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس دوسرے بھائی سبطین علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہملٹن پویس جاں بحق نوجوان کی شناخت خفیہ رکھ رہی ہے۔ فقیر علی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ، ان پر تشدد کیا اور چھ گھنٹوں کے بعد زخمی حالت میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مصرف تفتیش ہیں لیکن ابھی تک حملہ کرنے کی وجوہات منظر عام پر نہیں آئیں۔ پاکستانی قونصل جنرل عبدالحمید نے متاثرہ گھرانے سے اظہار تعزیت کی اور متاثرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرای۔ اس واقعہ کے بعد ہملٹن میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا، کمیونٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ کینیڈا جیسا پرامن ملک بھی اب اسلامو فوبیا کی زد میں ہے۔