نیویارک (پاکستان نیوز) ملک بھر سے 30 سے زائد میئرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 خطرناک ممالک کے شہریوں کے لیے عارضی قیام پروٹیکشن قانون کی منظوری دی جائے ، بائیڈن کے نام خط لکھنے والوں میں نیویارک کے میر ڈی بلاسیو ، بوسٹن کے میئر کم جینے ، فرامنگھم کے میئر ڈاکٹر وونے ایم سپائسر ، کالج پارک کے میئر پیٹرک ایل وجان ، مائونٹ رینر کی میئر سلینا آر بینٹز ، سمر سیٹ کی میئر جیفری سلاون ، میناپولس کی میئر جیکب فرے ، فلا ڈیلفیا کی میئر جم کینے نے اپنے بائیڈن کے نام خط میں موقف اپنایا کہ افغانستان ، گوئٹے مالا ، بہاماس ، کیمرون ، ایل سلواڈور ، ایتھوپیا ، گوئٹے مالا ، ہونڈرس ، لبنان ، موریطانیہ ، نیپال اور سوڈان سمیت دیگر خطرناک ممالک کے لیے شہریوں کو امریکہ میں عارضی قیام کی پروٹیکشن فراہم کی جائے تاکہ وہ بلاخوف و خاطر امریکہ میں اپنا روزگار کما سکیں ۔