بنگلہ دیشی نژاد 2 بھائیوں کے ہاتھوں خاندان کے 6 افراد قتل

0
159

ٹیکساس(پاکستان نیوز) ٹیکساس کے 19 سالہ فرحان توحید اور 21 سالہ تنویر توحید نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی اس فیملی کے قتل کے واقعے کو بڑی کڑی نظر سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس واقعے کے اصل محرکات کا اندازہ لگانا ہماری آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے نہایت ضروری ہےں۔ فرحان نے اس واردات سے متعلق پیشگی انسٹا گرام پر ایک 11 صفحات پرمشتمل لیٹر بھی لکھا جس میں اس نے اپنی کارروائی کے متعلق بتایا ، جب فرحان کے دوستوں اور اہل خانہ نے انسٹا گرام پر اس کا لیٹر دیکھا تو انھوں نے فوری پولیس کا مطلع کیا ، پولیس ریڈبریکس ہوم پہنچی تو گھر میں 21 سالہ تنویر توحید ، والد 54 سالہ توحید الاسلام ، والدہ 56 سالہ آئرن، 77 سالہ دادی نیسا اور 19 سالہ جڑواں بہنوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں، ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹ جان فیلٹی نے بتایا کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ملزموں نے کب گھر کی فیملی کو قتل کیا لیکن یہ ضرور ہے کہ دونوں بھائیوں نے مشترکہ منصوبہ بندی سے یہ سب کچھ کیا ہے ۔کے ڈی ایف ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فربین فرحان نے نیویارک یونیورسٹی میں سکالر شپ کے لیے اپلائی کیا تھا جس کو منظورکر لیا گیا تھا ۔انسٹا گرام تحریر کے مطابق فرحان اوراس کا بھائی تنویر کافی عرصہ سے ذہنی مسائل کا شکار تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here