نیویارک (پاکستان نیوز) کائونٹی ایگزیکٹو ایڈ رومین کے زیر اہتمام دوسری سالانہ رمضان سیفٹی کانفرنس میں سفوک کائونٹی پولیس کے قائم مقام کمشنر رابرٹ وارنگ سمیت دیگر ارہلکاروں نے شرکت کی ، مسلم و پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران باہمی تعاون اور سیفٹی کے مسائل پر بات کی ، کانفرنس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر زور دیا گیا کہ وہ رمضاسن المبارک کے دوران کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات کے متعلق مسلم کمیونٹی کی بروقت رہنمائی کو یقینی بنائیں، رمضان المبارک کا مہینہ اسلامی کیلینڈر میں بہت مہذب اور مقدس تصور کیا جاتا ہے جس کے دوران دنیا بھر کی مسلم آبادی نمازوں، روزوں سمیت مختلف عبادات میں مشغول رہتی ہے جبکہ ماہ رمضان کے آخری روز عیدالفطر کو خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔