مردم شماری کے حوالے سے نیپرول کاؤنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

0
213

 

پینل اجلاس میں الی نائے کے ارکان کانگریس، سینیٹر، اور مختلف کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
میئر نیپرول اسیٹوچیریکو اور کمیٹی کے مارک رائس کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں300سے زائد افراد

بذریعہ فیس بک شریک ہوئے، اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اشفاق سید کی کوششوں کی تعریف

شکاگو(پاکستان نیوز)امریکہ میں سال2020ءکے مردم شماری پروگرام کے حوالے سے ریاست الی نائے کے شہر نیپرول میں قائم کردہ ”کمپلیٹ کاؤنٹ کمیٹی نے25جون کو ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔میئر نیپرول اسیٹو چیریکو اور کمیٹی کے لائزن نمائندہ مارک رائس کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی، ریاستی وشہری، حکومتی وعوامی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ بذریعہ فیس بک300افرادبھی شریک ہوئے۔قابل ذکر شرکاءمیں ارکان الی نائے کانگریس بل فوسٹر، لارن انڈرؤوڈ، سین کاسٹن، سینیٹر لارا ایلمن کے علاوہICNنیپرول کے صدر کاشف فخر الدین، چائینز کمیونٹی سے بل لیو، بھارتی کمیونٹی سے واساوی چکا کے علاوہ یو ایس سینسس(Census)شکاگو کی ریجنل ڈائریکٹر میریلین سینڈرز شامل ہیں۔اجلاس میں اس امر پر اظہار اطمینان کیا گیا کہ نیپرول میں مردم شماری کے نتائج حوصلہ افزاءہیں اور80فیصد کے مثبت رسپانس کے باعث امریکہ میں نیپرول اول سبقت لئے ہوئے ہے۔منتخب نمائندوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مردم شماری کی کامیابی کو شہر اور کمیونٹی کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کی ضمانت قرار دیا جبکہ کمیونٹی نمائندگان نے مردم شماری کی تکمیل کے لئے اپنے بھرپور عملی تعاون کا وعدہ کیا۔اجلاس میں اشفاق سید کے بھرپور تعاون اور کمیٹی کے فیس بک پیج کی تشکیل پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here