اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔